محکمہ موسمیات نے خطرناک ترین بارشوں کی پیشگوئی کردی، جمعہ سے اتوار کے دوران پاکستان کے کن کن شہروں میں طوفانی بارش ہو گی؟

اسلام آباد (آئی این پی) محکمہ موسمیات نے خطرناک ترین بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے،جمعہ سے اتوار کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ جمعرات کو محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سلسلہ جمعہ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگا جس سے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے

۔تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق جمعے اور ہفتے کی رات کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی اور میں بھی آندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔جاری کرتے ہوئے مزید بتایا ہے کہ آندھی کے باعث بالائی اوروسطی علاقوں میں نقصان کا بھی خدشہ ہے،مغربی ہوائوں کے باعث ملک بھر مین خصوصا بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں تیزی سے کمی متوقع ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں