ملک بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )آج بدھ کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔آج ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ میں منفی 01 اور قلات میں 01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں