اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے اتوار کے دوران مغربی ہواؤں کے طاقتور کم دباؤ کے باعث خیبر پختونخواہ/ کشمیر/ گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں اکثر مقامات پر گرج چمک اور سرد طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری جبکہ پہاڑوں پر زبردست برفباری کا امکان ہے۔اس سسٹم کے بعد بالائی اور وسطی علاقوں میں سردیوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ سندھ کے جنوبی علاقوں میں کل سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان۔
20 سے 21اکتوبرکے دوران مشرقی سینٹرل سندھ کے بھی مختلف علاقوں میںسمندری ہوائیں چلیںگی‘ موسم خوشگوار ہے گا۔پہلا مغربی ہوائوں کا نارمل سلسلہ 24سے 25 اکتوبر کے دوران بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے جس سے بلوچستان کے مختلف علاقوںمیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا آغاز ہوسکتا ہے۔اس کے ساتھ مغربی اور شمالی سندھ میںکہیں کہیں بادل تو کہیں بارش کے امکان رہیں گے۔ سندھ میںسردی کی شدت میں اضافہ ممکن ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں