شدید بارشیں: آٹھ افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

نئی دہلی (آن لائن )جنوبی بھارتی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔ ہفتے کو شروع ہونے والی مسلسل بارشیں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ بنیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق متاثرین کی مدد کے لیے ریسکیو آپریشن آج اتوار کے روز بھی جاری رہے۔ کئی علاقوں میں ایمرجنسی نیشنل فورس اور فوج کے اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ فوجی دستے خاص طور پر دو اضلاع میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ زیادہ تر افراد وہیں لاپتہ ہوئے ہیں۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے مطابق مرکزی حکومت کیرالہ میں صورت حال پر پوری طرح نظر رکھے ہوئے ہے اور اس ریاست کی مرکز کی طرف سے ہر ممکنہ مدد کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں