موسم سرما نے ڈیرے ڈال دیئے،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری

اسلام آباد (پی این آئی)  پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم سرد ہو گیا۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد، بھمبر، سماہنی، باغ اور نکیال سمیت مختلف شہروں میں صبح سویرے ہلکی او رتیز بارش ہوئی۔

ادھر گلگت بلتستان کے ضلع استور اور دیامر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر ہونے والی برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close