مغربی ہوائوں کا سسٹم پاکستان میں داخل، بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)ہفتہ رات تا پیر ملک کے بالائی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر اچھی برفباری کی پیشنگوئی۔اتوار رات سے پیر کے دوران کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں پوسٹ مونسون جبکہ خطہ پوٹھوار / بالائی خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیر اثر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پوسٹ مونسون بارشوں کے سلسلے کے باعث آج شام یا دیر رات سے پیر کے دوران شمال مشرقی پنجاب میں #سیالکوٹ، شگرگڑھ، نارووال، گجرنوالہ، گجرات میں وقفے وقفے سے گرج چمک اور آندھی کے ساتھ ہلکی سے متعدل بارش کا امکان ہے. جبکہ اس دوران نارووال، سیالکوٹ، شکرگڑھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے. مشرقی پنجاب میں لاہور اور شیخوپورہ میں بھی چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے. آزاد کشمیر کے اکثر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے. جن میں مظفرآباد، حویلی، کوٹلی، باغ، ہٹیاں، پونچھ کے علاقے شامل ہیں.اسی دوران کمزور شدت کا مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے شمالی علاقوں پر اثرانداز ہوگا. جن میں گلگت بلتستان / اور بالائی خیبرپختونخواہ کے اضلاع شامل۔ہیں. تفصیلات کے مطابق آج سے پیر کے دوران دیر، چترال، بٹگرام، سوات، بونیر، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ میں کہیں کہیں وقفے وقفے سے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں اچھی برفباری کا امکان ہے.

بابو سر ٹاپ اور ناران کاغان کے پہاڑوں پر بھی زبردست برفباری متوقع ہے. اس دوران مالکنڈ، پشاور، پارہ چنار، مہمند، چارسدہ، ہزارہ ڈویژن میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے. سلسلے کے زیر اثر خطہ پوٹھوار میں اسلام آباد، جہلم، راولپنڈی میں بھی ایک دو مقامات پر بارش کا امکان ہے. گلگت، بلتستان، ہنزہ، گانچھے، سکردو، استوار میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں زبردست برفباری کا امکان ہے۔ملک کے دیگر تمام علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا. مغربی ہواؤں کا اچھی شدت کا سلسلہ رواں ماہ کے آخری ہفتے کے دوران ملک کو متاثر کرسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close