اقوام متحدہ نے پاکستان میں گلیشیئرز پگھلنے کی صورتحال تشویشناک قرار دیدی

نیو یارک(آئی این پی)اقوام متحدہ نے پاکستان میں گلیشیئرز پگھلنے کی صورت حال کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو گلوبل وارمنگ کے بحران کا سامنا ہے، تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے بین الحکومتی پینل برائے موسمیاتی تبدیلی کی رپورٹ کے مطابق قطبی اور پہاڑی گلیشیئرز ممکنہ طور پرکئی دہائیوں تک پگھلتے رہیں گے، جس کے نتائج بڑی حد تک تشویش ناک ہیں،

اس صورت حال کو خطرے کی علامت سمجھا جائے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو گلوبل وارمنگ کے بحران کا سامنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں