موسم سرما کی پہلی برفباری ناران نیشنل ہائی وے بند، بابو سر ٹاپ پر سیاح اور مسافر مشکل میں گرفتار ہو گئے

بابو سر ٹاپ (پی این آئی) پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں اس سال اکتوبر میں ہی پہلی برفباری نے موسم کو یخ بستی بنا دیا ہے۔ ضلع دیا مر کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی ہونے والی پہلی برفباری کے باعث نیشنل ہائی وے بند ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں تفریح کے لیے جانے والےسیاح اور مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں۔دیا مر کے سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ پہ ہونے والی برفباری کے باعث ناران نیشنل ہائی وے ٹریفک کے لیے بند ہو گیا ہے

۔جس کی وجہ سے سیاحوں اور مسافروں کی بڑی تعداد پھنس کر رہ گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر دیا مر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسافر بابو سر ناران نیشنل ہائی وے پہ سفر کرنے سے اجتناب برتیں۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلعی انتظامیہ بابوسر ٹاپ پر پھنسے ہوئے مسافروں اور سیاحوں کو قریبی ہوٹلوں میں منتقل کررہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسافروں اور سیاحوں کی برف میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ شاہراہ بابوسر کو عارضی طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے لہذا مسافر اور سیاح متبادل شاہراہ کا استعمال کریں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close