اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتروسطی /جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم کشمیر، گلگت بلتستان ، اسلام آباد، بالائی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوامیں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔اس دوران کشمیر اوربالائی خیبر پختونخوامیں چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی متوقع ۔
اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔چترال ، دیر ، سوات ، مالاکنڈ ، کوہستان ، شانگلہ ، بونیر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد، ہری پور ، صوابی ، مردان ، نوشہرہ ، چارسدہ ،پشاور ، کوہاٹ ،باجوڑ اور کرم میں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔صوبہ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، منڈی بہاؤالدین ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، نارووال اور لاہورمیں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا۔ تاہم خیبر پخوتنخوا: بونیر 07،سیدوشریف، مالم جبہ 06،دیر 04اور کالام میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت43،دادواورشہید بینظیرآباد میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔اتوار (شام/رات) اور پیر کے روز ہری پور ، صوابی ، مردان ، نوشہرہ ، پشاور ، چارسدہ ، باجوڑ ، کرم ، کوہاٹ ، میانوالی ، خوشاب ، سرگودھا ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، منڈی بہاؤالدین ، حافظ آباد ، گوجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔اتوار (شام/رات) سے منگل کے دوران چترال ، دیر ، سوات ، مالاکنڈ ، کوہستان ، شانگلہ ، بونیر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں