موسم سرما کی پہلی برفباری اور بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، طوفانی بارشیں اور ژالہ باری

اسلام آباد(پی این آئی ) ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری اور بارش ہو گئی۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد موسم سرد ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔۔ ٹیکسلا اور اسلام آباد میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کے باعث گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

 

 

بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی جس کے بعد اسپل ویز کو 2 گھنٹے کے لیے کھول دیا گیا۔ اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق اسپل ویز کو آدھا فٹ پانی کم کرنے کے لیے کھولا گیا۔پنجاب کے مختلف علاقوں چکوال، فتح جنگ سمیت دیگر حصوں میں بارش اور ڑالہ باری ریکارڈ کی گئیخیبر پختونخوا کے علاقے صوابی سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش بادل برسے جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ سوات اور بابو سرٹاپ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی۔کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی تیزہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو بھی پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں 44 ملی میٹر، راولپنڈی اور اٹک میں 13 ملی میٹر، مالم جبہ میں 21 ملی میٹر، کالام میں 15 ملی میٹر، دیر میں 14 ملی میٹر، سیدوشریف میں 11 ملی میٹر، چراٹ، دروش میں 4 ملی میٹر، بالاکوٹ اور کشمیر میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں