سلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے اگلے 10 روز کہ دوران ملک کہ بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا جب کہ اتوار سے منگل کہ دوران ملک کہ شمالی علاقاجات میں گرج چمک کہ ساتھ بارش اور برف باری پڑنے کا امکان ہے۔
اتوار سے منگل کہ دوران گلگت بلتستان کشمیر سمیت شمالی خیبرپختونخواہ اسلام آباد راولپنڈی سیالکوٹ گجرات سرگودھا جہلم میں گرج چمک کہ ساتھ بارش کہ امکان ہیں اور گلگت بلتستان شمالی خیبرپختونخواہ کالا چترال مالاکنڈ ڈویژن میں بارش اور برف باری پڑنے کا امکان ہے۔10 تاریخ سے گلگت بلتستان،شمالی خیبرپختونخواہ میں برف باری پڑنے کا امکان اور بلوچستان کہ مختلف علاقوں میں سردیوں کا آغاز ہوجائیگا 10 اکتوبر سے بلوچستان میں رات کہ دوران راتیں سرد ہونگے اور دن کہ دوران موسم نارمل رہیگا۔ 11 اکتوبر سے پنجاب خیبرپختونخواہ سمیت سندھ کہ بالائی مغربی علاقوں میں بھی موسم بدلے گا رات کہ وقت ٹہنڈ پڑنے کا امکان ہے اور دن وقت موسم نارمل رہیگا۔مون سون کے بعد مغربی ہواؤں کا پہلا اچھی شدت کا سلسلہ اتوار سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔اتوار سے منگل کے دوران بالائی خیبر پختونخواہ/ گلگت بلتستان/ کشمیر/ اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے شمالی علاقوں کے بلند پہاڑوں پر زبردست برفباری کی بھی توقع ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم اس دوران شمال کی ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے باعث درجہ حرارت میں واضع کمی ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں