بارشوں کا نیا سلسلہ کب سے شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیشنگوئی کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)10 اکتوبر سے مغربی ہواؤں کا پہلا باعقدہ سلسلہ ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگا. اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، آزاد کشمیر، بالائی خیبرپختونخواہ، ہزارہ ڈویژن، اور کشمیر کے اکثر علاقوں میں 10 سے 12 اکتوبر کے درمیان موسم خزاں کی پہلی موسلادھار بارش کا امکان ہے.

اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخواہ کے بلند پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی زبردست برفباری کا امکان ہے. 10 اکتوبر سے ملک کے تمام شمالی علاقوں کو سردی کی پہلی کمزور لہر داخل ہونے کا امکان ہے. جس کے نتیجے میں بالائی علاقوں کے درجہ حرارت میں واضح کمی آنے کا امکان ہے. ملک کے وسطی علاقوں کے موسم میں بھی تبدیلی آنے کا امکان ہے۔ پاکستان سے مون سون 2021 اب رخصت ہو چکا اور اب مون سون کی جگہ مغربی سسٹم لیں گے۔پہلا سسٹم 10 اکتوبر 2021 سے شروع ہونے جارہا ہے جس سے ملک بھر میں موسم یکسر تبدیل ہو جائے گا. البتہ بارشیں ابھی صرف بالائی علاقوں تک ہی محدود رہیں گے لیکن اثرات پورے ملک پر دیکھے جا سکیں گے۔آنے والے سپل سے ملک کے شمالی علاقوں میں موسم خزاں کی پہلی اچھی برفباری متوقع ہے. چترال سوات بابو سر گلگت بلتستان کشمیر کے اونچے پہاڑوں پر اس سسٹم سے پہلی برفباری ہو گی۔خیبر پختون خواہ کے تقریباً 70 فیصد علاقوں میں اچھی بارش کا امکان ہے وادی پشاور سوات چترال بونیر بٹخیلہ ہری پور ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد مانسہرہ کوہاٹ بنوں چارسدہ پارو چنار، ٹانک ڈیرہ اسماعیل اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔کشمیر میں مظفرآباد باغ نیلم اور انتہائی اونچے پہاڑوں پر اس دوران برفباری بھی متوقع ہے۔اسلام آباد راولپنڈی اٹک کے ملحقہ علاقوں میں اچھی بارش کا امکان ہے جبکہ چکوال جہلم میانوالی اور منڈی بہاؤ الدین اور ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں آندھی کے ساتھ ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو متوقع ہے۔باقی صوبے بھر میں موسم خشک رہے گا اور درجہ حرارت میں دن بدن کمی کا امکان ہے۔سندھ بلوچستان جنوبی پنجاب اور باقی ملک بھر میں موسم خشک رہے گا اور درجہ حرارت معمول کے مطابق رہیں گے اور بدستور کمی واقع ہو گی۔

close