بادل برسیں گے یا سورج آگ برسائے گا؟ محکمہ موسمیات کی آئندہ چوبیس گھنٹوں سے متعلق پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی) جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورمیدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورمیدانی علاقوں میں گرم رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر
میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: دیر03،کالام02،کاکول01اورکشمیر:گڑھی دوپٹہ میں02ملی میٹربارش

ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی41 اور تربت میں 39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا۔کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ موسم خشک رہنے کا امکان۔گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ موسم خشک رہنے کا امکان۔صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا۔صوبہ سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔صوبہ پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورمیدانی علاقوں میں گرم رہے گاجبکہ صوبہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

رواں ماہ بھی بارشیں ہی بارشیں! محکمہ موسمیات نے اکتوبر میں ریکارڈ توڑ برسات کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے اکتوبر کے مہینے میں ملک بھر میں معمول سے زائد بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات نے رواں ماہ اکتوبر میں ملک بھر میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ گلگت بلتستان، شمال مغربی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں معمول کے قریب بارشیں ہوں گی
تاہم بالائی پنجاب، وسطی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، سندھ و بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ کے پہلے ہفتے کے دوران سندھ و بلوچستان کے ساحلی علاقو ں میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں تاہم بارشوں کے باعث زمین میں نمی ربیع کی فصل کے لئے سازگار ثابت ہوگی، پنجاب کے شمالی و بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی اور رواں ماہ کے دوران رات کے وقت درجہ حرارت میں بھی بدستور کمی آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close