مون سون کی آخری بارش، کن کن شہروں میں بادل برسنے والے ہیں؟ گرمی سے بے حال شہریوں کیلئے ٹھنڈ ی ٹھنڈی خبر

اسلام آباد(پی این آئی)آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے وسطی و چند بالائی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ مونسون کی آخری بارش کا امکان ہے۔مغربی ہواؤں کا سلسلہ اس وقت کمزور شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں سے وسطی علاقوں کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔

تاہم بحیرہ عرب سے کمزور مون سون ہوائیں اس وقت پنجاب کے جنوبی و وسطی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں۔آج دوپہر سے دیر رات کے دوران پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے وسطی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران شمالی و جنوبی پنجاب میں بھی اکا دکا مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ، میانوالی، فیصل آباد، سرگودھا، بہاولنگر، چشتیاں، لیہ، ڈیرہ غازی خان، بورے والا، میاں چنوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، پارہ چنار، چترال، دیر کالام، کوہستان، ہزارہ ڈویژن، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close