موسم خزاں کی آمد آمد، شمالی علاقہ جات میں برفباری کا آغاز

اسلام آباد(پی این آئی) باقاعدہ طور پر بدھ سے پاکستان سے مون سون 2021 کی واپسی withdrawal کا سفر شروع ہو جائے گا. اور ملک سے مکمل طور پر حبس اور شدید گرمی کا راج بھی ختم ہو جائے گا اور ساتھ ہی پت جھڑ (موسم خزاں) کا بھی موسم شروع ہو جائے گا.

ملک کے شمالی علاقوں میں موسم سرما کا آغاز ہوا چاہتا ہے اور گلگت بلتستان اور انتہائی شمالی کے پی کے میں بھی موسم سرد ہو چکا ہے اور اس سلسلے سے ابھی مختلف مقامات پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے مزید شمالی علاقوں میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں چند ایک وسطی و جنوبی علاقوں اور چند ایک سندھ کے علاقوں اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر کہیں کہیں بارش کا امکان ہے سوموار کی رات سے ملک بھر میں موسم خشک ہو جائے گا اور یہ سلسلہ بھی اختتام پذیر ہو جائے گا۔اگلے ہفتے سے بالائی علاقوں میں رات اور صبح کے وقت خنکی کا احساس ہو گا دن میں درجہ حرارت نارمل رہنے کی توقع ہے 27 سے 30 کے درمیان. جنوبی علاقوں میں 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان جبکہ شمالی علاقوں میں درجہ حرارت 2سے 4 اور کم سے کم اور انتہائی شمالی علاقوں میں درجہ حرارت 0 کم سے کم رہنے کی توقع ہے۔12 اکتوبر سے ایک اور مغربی ہواؤں کے سلسلے کا امکان ہے جس سے صرف شمالی علاقوں میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہو گا جبکہ بالائی علاقوں میں اس سلسلے سے مزید درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close