کراچی سے خطرہ ٹل گیا ممکنہ مشکلات کے پیش نظر جمعہ کی چھٹی بلوچستان کے ساحلی علاقے ابھی بھی شدید خطرےکی زد میں ہیں

کراچی (پی این آئی) کراچی شہر سے طوفانی بارشوں کے باعث ممکنہ تباہی کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ جس کی وجہ سے مقامی انتظامیہ نے آج جمعہ کے روز کی چھٹی کا اعلان بھی کر دیا تھا۔ ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر میں شدید بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں، ڈیپ ڈپریشن سندھ کے ساحلی علاقوں سے وقت کے ساتھ ساتھ دور ہو رہا ہے۔ سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر میں کہیں کہیں معتدل اور تیز بارش ہوسکتی ہے، تاہم بلوچستان

کے ساحلی علاقوں میں تاحال شدید بارشوں کا امکان ہے۔۔۔۔

کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا

کراچی(آئی این پی) محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کی شدت میں کمی کے باعث کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کا رخ مسقط کے ساحل کی طرف ہوگیا جس کے باعث کراچی میں طوفانی بارشوں کا امکان بھی کم ہوگیا ہے۔ یو ایس جوائنٹ ٹائیفون وارننگ سینٹر پرل ہاربر کی جانب سے جاری کردہ تازہ صورتحال کے مطابق سمندری طوفان کراچی
سے دور ہورہا ہے تاہم سسٹم کے مطابق طوفانی بارش کا امکان بلوچستان کی ساحلی پٹی پر ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق طوفان کی شدت میں کمی کے باعث شہر میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم دوپہر تک موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close