اسلام آباد (پی این آئی )منگل کے روز ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم سندھ، جنوبی پنجاب، جنوبی بلوچستان، کشمیراوراس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم سندھ، جنوبی پنجاب، جنوبی بلوچستان، کشمیراوراس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے
۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا
پاکستان کے کون سے علاقے خطرے سے دوچار؟ محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا
کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی بحیرۂ عرب میں طاقت ور ہوا کا کم دباؤ تشکیل پا رہا ہے، جس کے باعث سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے ممکنہ خدشے کے پیشِ نظر محکمۂ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا، کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔گذشتہ روز محکمۂ موسمیات کی جانب سے جاری کیے گئے الرٹ کے مطابق سائیکلونک اسٹورم ’گلاب‘ کا باقی ماندہ حصہ
ہوا کے کم دباؤ کی صورت میں وسطی بھارت میں موجود ہے، اس کا رخ بھارتی گجرات کی جانب ہے جو 29 یا 30 ستمبر کے دوران شمال مشرقی بحیرۂ عرب میں مناسب موسمی صورتِ حال کے باعث دوبارہ شدت پکڑ سکتا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں