ملک میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیش گوئی

کراچی (پی این آئی ) محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور خیبر پختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاجبکہ تھرپارکر ، عمر کوٹ اور گردونواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر

میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی توقع ہے۔

گرج چمک اور تیزہوائوں کیساتھ بیشتر علاقوں میں بارش محکمہ موسمیات نے عوام کو ٹھنڈی ٹھار خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی )پیر کے روز ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ علا قوں میں چند مقامات پر گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم جنوب مشرقی سندھ کشمیر اوراس سے
ملحقہ علا قوں میں چند مقامات پر گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم اسلام آباد میں پیر اور منگل کے روز موسم گرم اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم میر پور خاص میں 02 ملی میٹربارش ہوئی۔گزشتہ روزریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: لا ڑ کا نہ42،سبی اور تربت میں 41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں