عوام تیار ی کر لیں، آج اور کل ملک کا موسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ علا قوں میں چند مقامات پر گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ علا قوں میں چند مقامات پر گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم زیریں سندھ اور دھلی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں بروز اتوار اور سوموار موسم گرم اور خشک رہے گا۔اسی طرح صوبہ پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ اتوار اور پیر کو بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تا ہم تھر پا رکر، عمر کوٹ میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ اتوار اور سوموار کو خیبر پختونخواہ اور گلگت کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ:کلو ئی 25، مٹھی 10 ،چھاچھرو 08، کشمیر : دھلی میں 01ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ گز شتہ روز ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی41،سبی،تربت، لسبیلہ ،دادو اورشہید بنیظیر آباد میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close