بارشیں طوفانی صورتحال اختیار کرنے والی ہیں؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(پی این آئی)ملک کے مختلف حصوں کچھ دنوں سے بارشوں کا سلسلہ جاری تھا لیکن اس میں اب کافی کمی ہوچکی ہے۔البتہ سندھ میں کچھ جگہ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے یعنی کے جنوبی حصوں میں لیکن سندھ میں بھی آج کے دن سسٹم جاری رہے گا دراصل اسکی وجہ تھی۔

ایک UAC جو کے اس وقت کمزور ہوکر بحرہ عرب میں داخل ہوچکا ہے کل تک یہ انتہائی کمزور ہوجائے گا جس کی وجہ سے سندھ میں بارشوں کی شدت میں انتہائی کمی ہوگی ۔اس وقت ایک (Tropical System ) بنگال سمندر میں موجود ہے جس کے زیرِ اثر انڈیا کے چند حصوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے کل تک یہ انڈیا سے ٹکرا جائے گا جس سے انڈیا کے مختلف حصوں میں ایک بارپھر شدید بارشیں شروع ہوں گی۔ یہ سسٹم مزید آگے بڑھ کر انڈیا کے وسطی حصوں کو شدید بارشیں دیکر 27 ستمبر کو گجرات انڈیا کے کافی قریب ہوگا۔ جس سے وہاں شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔اور پھر یہ سسٹم 28 ستمبر کو گجرات انڈیا میں داخل ہوکر شدت پکڑے گا۔ جس سے سندھ کے بھی مختلف حصوں میں ایک بار پھربارشیں شروع ہوں گی اور ملک کے دیگر حصوں میں بھی Mixture condition کے باعث بارشیں ممکن ہوں گی۔یہ سسٹم سندھ کو بارش دے کر مزید بحرہ عرب میں داخل ہوکر شدت پکڑے گا جس کے بعد ہو سکتا ہے کے یہ ایک سمندری طوفان میں تبدیل ہوجائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں