کراچی ( پی این آئی) کراچی سے کچھ فاصلے پر طوفان تباہی مچانے کو تیار، محکمہ موسمیات نے بھی پیشنگوئی کر دی۔۔۔ خلیج بنگال میں بننے والے ٹراپیکل سائیکلون کا الرٹ جاری کر دیا گیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیپ ڈپریشن کراچی سے دو ہزار 425کلو میٹر دور ہے ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا کہ وسطی خلیج بنگال میں ہوا کا شدید کم دباؤ ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوا ، رخ مغرب کی جانب ہونے کے باعث بھارت کے علاقے متاثر ہوں گے ۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس سائیکلون سے کوئی خطر نہیں ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں