آج کہاں کہاں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے 24گھنٹوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم زیریں سندھ ، کشمیر اوراس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اورآندھی/تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان۔کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔حیدرآباد، دادو،عمرکوٹ، تھرپارکر،ٹھٹھہ،کراچی،میرپورخاص، مٹھی اورسانگھڑ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔بلوچستان میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشنگوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطا بق 27 ستمبر (پیر) کی رات سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ صوبہ سندھ میں داخل ہونگی جو 02 اکتوبر (ہفتہ) تک وقفے وقفے سے بارش کا باعث بنیں گی۔28 ستمبر(منگل )سے02 اکتوبر(ہفتہ) کے دوران : میرپور خاص، تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، ٹھٹہ، بدین، کراچی، حیدر آباد، ٹنڈو اللہ یار،ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، شہید بینظیر آباد، دادو،قلات، خضدار اور لسبیلہ میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ۔کراچی، ٹھٹہ، بدین، دادو اور حیدر آباد میں موسلادھار بارش کا بھی امکان۔28 ستمبر(منگل )سے30 ستمبر(جمعرات )کے دوران : سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، کوہلو، سبی، نصیر آباد، بارکھان، ژوب، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور بہاولپور میں بھی کہیں کہیں پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔27/28 ستمبر ، 30 ستمبر اور 01 اکتوبر: کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں کچھ اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم زیریں سندھ ، شمال مشرقی پنجاب ، پاراچنار اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: بدین 21 ، ٹھٹھہ 20 ، چھور 07 ، حیدرآباد 01 ، پنجاب: گجرات 05 ، سیالکوٹ (ائرپورٹ 04 ، سٹی 01) ، خیبر پختونخوا: پاراچنار 03 ، کشمیر: گڑھی دوپٹہ میں01 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:تربت، نوکنڈی،لسبیلہ 41اوردالبندین میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں