26ستمبر سے بارشوں کا نیا سلسلہ کن کن علاقوں میں برسے گا؟ اکتوبر کے پہلے ہفتے بھی بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)رواں ہفتے کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان۔ سندھ کے جنوبی و زیریں علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان۔تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق ملک کے اکثر علاقوں میں مونسون بارشوں کا آخری سلسلہ اختتام پزیر ہوچکا ہے.

 

ائندہ ایک ہفتے تک ملک کے اکثر بالائی وسطی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا. تاہم اس دوران جنوب مشرقی پنجاب (بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر) میں اکا دکا مقامات جبکہ سندھ کے بیشتر جنوب مشرقی و زیریں علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے. اس دوران کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان، اور خیبرپختونخواہ کی مغربی پٹی پر بھی چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے. سندھ میں مونسون سیزن اکتوبر کے پہلے ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے. 26 ستمبر کے بعد سندھ کے مختلف علاقوں میں مو ن سون بارشوں کا مزید ایک سلسلہ متوقع ہے۔اکتوبر کے پہلے ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع ہے. جس کے بعد ملک کے بالائی علاقوں میں جاری گرمی اور حبس کی کیفیت میں واضح کمی آنے کا امکان ہے۔ سلسلے کی تفصیلات جلد شائع کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close