کراچی (پی این آئی) پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سندھ (پی ڈی ایم اے) نے شہر قائد میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کے باعث انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کردی۔پی ڈی ایم اے نے کراچی میں مون سون کے نئے سپیل کی وارننگ جاری کی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق کراچی میں 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ متعلقہ ادارے شہر میں تمام بل بورڈز کو ہٹا دیں۔پی ڈی ایم اے نے کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا ہے اور متعلقہ اداروں کو انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث کئی علاقے پانی میں ڈوب چکے ہیں اور لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی بعض ویڈیوز میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح گاڑیاں بارش کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں