مون سون کا نیا سسٹم برسنے کو تیار، 25ستمبر تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشنگوئی

کراچی ( پی این آئی) کراچی میں شدید بارش کے بعد ناگن چورنگی اور کے فور چورنگی زیر آب آگئے ، بارش کے پانی میں متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بندہو گئیں ۔ شہر قائد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، کراچی کی ناگن چورنگی کے پل پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

 

ملیر ، کورنگی ، گلستان جوہر ، گلشن معمار ، رفاہ عام سوسائٹی ، ائیرپورٹ اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ، دھابیجی ، دنبہ گوٹھ ، سپر ہائی پر بھی بوندا باندی رہی ۔ طارق روڈ ، ایم اے جناح رود ، اورنگی ٹاؤن اور اسماعیل چندریگر روڈ ،ادھر دھابیجی، دنبہ گوٹھ اور سپر ہائی وے پر مختلف مقامات پربوندا باندی ہوئی جبکہ طارق روڈ ایم اے جناح روڈ، اورنگی ٹاؤن اور ابراہیم اسماعیل چندریگر روڈ ( آئی آئی چندریگر روڈ )پر بھی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مون سون کا نیا سسٹم سندھ میں داخل ہو گیا ہے ، 25 ستمبر تک شہر میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close