اسلام آباد (پی این آئی)بدھ کے روز پنجاب، اسلا م آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی وجنوب مشرقی سندھ اورشمال مشرقی بلوچستان میں گرج چمک اورآندھی/تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہے ۔ اس دوران چند مقامات پرموسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، سندھ اورمشرقی بلوچستان میں گرج چمک اورآندھی/تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہے ۔ اس دوران چند مقامات پرموسلادھاربارش
کا بھی امکان ہے۔۔گزشتہ روزریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو43، سبی اورپڈعیدن میں41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
3 روز تک مسلسل بارشیں، محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کردیا
کراچی (پی این آئی)محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کردی ہے اور کہا نیا اسپیل 3 روز تک بارشیں برسائے گا۔محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ شام کے وقت مون سون کا نیا اسپیل کراچی میں داخل ہوگا، جس کے باعث آج شام اور رات کے اوقات ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارشیں متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ اسپیل 3 روز تک بارشیں برسائے گا اور کل بھی وقفے وقفے
سے درمیانہ دجہ کی بارش ہوسکتی ہے۔کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود ہے ، کم سے کم درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 34-36ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکان ہے۔اس سے قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں نیا مون سون سسٹم 22ستمبر کو متوقع ہے، اس سسٹم کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔دوسری جانب کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں