جنوبی پنجاب والوں کیلئے بھی خوشخبری ، تین دن مسلسل بارشوں کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی)جنوبی پنجاب کے کئی علاقوں میں آج ڈیڈھ ماہ بعد وقفے وقفے سے اچھی بارش ہوئی۔ بارش کا یہ سلسلہ اب خانپور رحیم یار کے علاقوں کی طرف بھی پھیل رہا ہے۔ اگلے تین روز روزانہ کی بنیاد پر جنوبی پنجاب میں بارشیں متوقع ہیں ۔امید ہے جنوبی پنجاب کے سب علاقوں میں جہاں خشک سالی ہے کچھ نہ کچھ راحت ملے گی۔

مزیدپیشنگوئی کے مطابق مو ن سون بارشوں کا سلسلہ اس وقت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں پر اثرانداز ہونا شروع ہوچکا۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیزی سے ساتھ بادلوں کی تشکیل کا عمل جاری ہے. گرج چمک کا اچھی شدت کا طوفان اس وقت ڈیرہ غازی خان شہر کے مغرب/ شمال مغرب میں موجود ہے جو تیزی کے ساتھ مشرق/جنوب مشرق کی جانب حرکت کر رہا ہے. جبکہ دوسری جانب بہاولپور اور بہاولنگر کے بھی مختلف علاقوں پر گرج چمک کے بادل بننے کا سلسلہ جاری ہے۔آنے والے چند گھنٹوں میں ڈیرہ غازی خان، کوٹ اددو، تونسہ شریف، چوٹی زیریں سمیت بہاولپور اور بہاولنگر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے. دوپہر یا بعد دوپہر کے وقت ملتان، جام پور، راجن پور، مظفرگڑھ، اور لیہ کے بھی مختلف علاقوں میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے. جس کی اپڈیٹس وقت کے ساتھ دی جائے گی۔مونسون بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل! شمالی پنجاب، اور بالائی خیبرپختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے طوفان بننے کا سلسلہ جاری. سلسلہ آج رات یا کل تک ملک کے وسطی و میدانی علاقوں تک پھیل جائے گا. آئندہ 3 دن ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ اچھی بارشوں کا امکان ہے. بارشوں کے بعد درجہ حرارت اور حبس کی کیفیت میں کمی کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close