محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شمال مشر قی پنجاب، خطہ پو ٹھو ہار،با لائی خیبر پختو نخوا، جنوب مشرقی سندھ اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر میدا نی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم جنوب مشرقی سندھ ،بالائی خیبر پختونخوا، ا سلا م آباد،بالائی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک اور

تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم کشمیر اور با لائی پنجاب میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب : سیالکوٹ 55، منگلا 2 ، مری ،جہلم 01، کشمیر: کوٹلی 27 ، مظفرآباد ( ا ئر پو رٹ21 ، سٹی 18 ) اور گڑھی دوپٹہ میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گز شتہ روز ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو،سبی43،رحیم یارخان،شہید بینظیر آباد اور موہنجو داڑو میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں