کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے برعکس کراچی میں دو روز سے جاری شدید گرمی کے بعد بدھ کی شام مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس کے بعد گرمی کا زورٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔گلشن حدید، گلشن معمار،ملیر اوراطراف سے سب سے پہلے بارش کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے بعد حسن اسکوائر، فیڈرل بی ایریا، بفرزون اور نیو کراچی،اورنگی ، سائٹ،بولٹن مارکیٹ میں
بارش ہوئی۔جبکہ کلفٹن، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور برنس روڈ،کلا پل، شاہراہ فیصل اور دیگرعلاقوں میں تیز بارش ہوئی اور سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ کل دوپہرتک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے 14 سے 17 ستمبر تک شہر میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی تھی، منگل اور بدھ کو شہر قائد میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی، جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ماہرین نے 17 ستمبر سے کراچی سمیت سندھ میں مون سون کے نئے سسٹم کے داخل ہونے کی بھی پیش گوئی کی گئی تھی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں