کراچی(پی این آئی) پاکستان میں مون سون کا سیزن طویل ہو گیا، رواں ماہ مزید بارشوں کی پیشن گوئی، 18 ستمبر کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، درجہ حرارت مزید کم ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہریوں کو گرمی کی شدت میں قبل از وقت کمی کی خوشخبری سنائی گئی ہے۔
رواں ماہ کے دوران ملک کے کئی علاقوں میں کئی روز تک مون سون کی غیر متوقع اور موسلادھار بارشیں ہوئی جس کے باعث کئی شہروں میں درجہ حرارت میں واضح کمی آ چکی۔جبکہ اب رواں ماہ کے دوران مزید بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 17 ستمبر کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں مون سون کا ایک اور اسپیل شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس اسپیل کے تحت بھی کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دبائوڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے اور یہ ڈپریشن مزید شدت اختیار کرکے ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔سسٹم کے تحت بالائی اور زیریں سندھ سمیت جنوبی پنجاب میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ دوسری جانب ملک میں ماہ ستمبر کے دوران جاری غیر متوقع بارشوں کے حوالے سے بین الاقوامی ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں مون سون کا اختتام تاخیر سے ہوگا ۔ بین الاقوامی ماہر موسمیات جیسن نکولس کے مطابق شمال مغربی خلیج بنگال میں موجود ہوا کا واضح کم دباو شدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔بین الاقوامی ماہر موسمیات نے بتایا کہ ہوا کا کم دبائو اوڑیسہ اور مغربی بنگال کے ساحل پر اثر انداز ہوسکتا ہے جبکہ یہ راجستھان اور گجرات میں تیز بارشوں کا باعث بھی بن سکتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان کے جنوب مشرقی حصے میں رواں ہفتے کے وسط یا آخر میں بارشوں کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں