مون سون کا سب سے طاقتور سلسلہ کب سےشروع ہونیوالا ہے؟ ہلچل مچا دینےوالی پیشنگوئی

کراچی(پی این آئی)کراچی شہر کے شمال مشرق میں کوئی لگ بھگ 20 سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر گھن گرج کے سلسلے بن رہے ہیں جو کہ اب واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں، فی الحال شمال مغرب سے آنے والی خشک ہوائیں ان سلسلوں کو زیادہ شدت پکڑنے نہیں دے رہیں حالانکہ سائکلونک سرکیولیشن کا ٹرف عین کراچی کے شمال مشرق میں موجود ہے، اب یہ ہلکی بارش بونداباندی PMD ریڈار پر بھی دیکھی جا سکتی ہے

امید یہی ہے کہ باوجود خشک ہوا کی موجودگی کے کراچی کے چند مشرقی اور شمالی مضافات میں ہلکی بارش یا بونداباندی ممکن ہے۔اب آنے والے ہفتے کے دوران مون سون 2021 کا سب سے بڑا طاقتور سلسلہ جنوبی پاکستان کے لیے متوقع آنے والے اس سلسلے سے صوبہ سندھ کے لیے کافی علاقوں کے لیے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے خطرات لاحق اپنی ندی نالیوں اور زمیندار اپنے فصلوں سے پانی نکالنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں اور جو لوگ گنجان اور کچی آبادی میں رہنے والے ہیں انہیں آگاہ کر دیں۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close