بڑے شہر میں مسلسل تیسرے روز بھی بارش، آئندہ24 گھنٹے میں کہاں کہاں بارش ہو گی؟ پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) لاہورشہر میںمسلسل تیسرے روز بھی بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھےہیں،آج صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان اور زیریں سندھ میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں تیسرے روز بھی کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔تاہم نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کے باعث شہریوں کو

مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تین روز سے جاری بارش کے باعث نشیبی علاقوں سے ابھی تک پانی نہیں نکالا جا سکا جبکہ بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ کا بھی جاری رہا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے کشمیر ،گلگت ،بلتستان ، اسلام آباد، راولپنڈی،اٹک ، جہلم، چکوال، سیالکوٹ اور اٹک سمیت کئی شہروں میں بھی آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں