بارش کا 46 سال کا ریکارڈٹوٹ گیا، 1100 ملی میٹر بارش ریکارڈ

نئی دہلی (آ ن لائن ) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں مون سون بارش نے نظا م زندگی متاثر کر دیا۔ 46 سال بعد مون سون سیزن میں 1100 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں موسلادھاراور طوفانی بارش کے بعد ائیرپورٹس گلیوں اورسڑکوں پرپانی جمع ہوگیا۔ نئی دہلی سے 4 ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پرواز وں کوجے پور اور احمد آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی

جانب سے شیئر کیے گئے مناظر میں ہوائی اڈے پر زمین پر طیارے دکھائے گئے جو جزوی طور پر سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں۔خراب موسم نے ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن کو متاثر کیا ہے۔ ایئرلائنز نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ائیر پورٹ سے روانگی سے قبل اپنی فلائٹ سٹیٹس کو ٹریک کریں۔بھارت کے محکمہ موسمیات نے دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید موسلادھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے۔نئی دہلی میں 46 سال کی ریکارڈ بارش ہے اس سے پہلے1975 میں 1050ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی.محکمہ موسمیات کے مطابق عام طور پر دہلی میں مون سون سیزن کے دوران 648.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاتی ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں سڑکیں اور گلیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اور آمد ورفت کا نظام بری طرح سے متاثر ہو ا ہے۔#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close