اسلام آباد (پی این آئی)آج ہفتہ کے روز اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختو نخوا ، گلگت بلتستان ،کشمیر ، مشرقی بلوچستان اور زیریں سندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے ۔اس دوران چندمقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز اسلام آباد، بالائی وسطی پنجاب، خیبر پختو نخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ۔اس دوران چندمقامات پر
موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
کراچی والے ہوشیار، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کر دی گئی
کراچی (پی این آئی) کراچی والے ہوشیار ہو جائیں، محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کر دی ہے، تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات نے آج بھی صوبۂ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں شام اور رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔محکمۂ موسمیات کے حکام کےمطابق شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 9 سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں