گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشیں! محکمہ موسمیات نے ہلچل مچانے والی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختو نخوا ، گلگت بلتستان، کشمیر، مشرقی بلوچستان اورسندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔جمعه کے روز اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مشرقی بلوچستان اورسندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاوہ پنجاب کے خطہ پوٹھو ہار، ضلع نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، لاہور، اوکاڑہ، حافظ آباد، فیصل آباد، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، لیہ اوربھکر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبہ سندھ کے اضلاع سکھر ، جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص، مٹھی،سانگھڑ،حیدر آباد، بدین، ٹھٹہ اورکراچی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا کے اضلاع ایبٹ آباد ، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام ، سوات، دیر، مالاکنڈ، بونیر، مردان ، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ ، پشاور ، کوہاٹ، کرک ، بنوں، ڈی آئی خان اور کرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔صوبہ بلوچستان میں ژوب، موسیٰ خیل ،سبی، کوہلو، بار کھان، زیارت، کوئٹہ، قلات، خضدار،آواران اورلسبیلہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔علاوہ ازیں کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں