گرج چمک کیساتھ بارشیں، ملک بھر میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختو نخوا ، گلگت بلتستان ،کشمیر، مشرقی بلوچستان اورسندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ۔اس دوران چندمقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔اسلام آباد میں جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔

کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔ اس دوران چند مقامات پرموسلادھاربارش کا بھی امکان۔گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔ ایبٹ آباد ، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام ، سوات، دیر، مالاکنڈ، بونیر، مردان ، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ ، پشاور ، کوہاٹ، کرک ، بنوں، ڈی آئی خان اور کرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھاربارش کی بھی توقع۔سکھر ، جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص، مٹھی،سانگھڑ،حیدر آباد، بدین، ٹھٹہ اورکراچی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھاربارش کی بھی توقع۔خطہ پوٹھو ہار، نارووال ، سیالکوٹ،گوجرانوالہ ، گجرات،منڈی بہاؤالدین، لاہور، اوکاڑہ، حافظ آباد،فیصل آباد، میانوالی ، سرگودھا، خوشاب، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ،بھکر،ملتان ،ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ژوب،موسیٰ خیل ،سبی، کو ہلو، بار کھان، زیارت، کوئٹہ، قلات، خضدار،آواران اورلسبیلہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ تاہم صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: لاہور(فرخ آباد 97، شاہی قلعہ 32،لکشمی چوک 31، گلشن ِ راوی 18، چوک ناخدا 15، تاج پورہ 10، اپر مال ،مغل پورہ 08، سٹی 06، گلبرگ ، ائیر پورٹ03 ، نشتر ٹاؤن، اقبال ٹاؤن02،جیل روڈ، ثمن آباد، جوہر ٹاؤن 01 )، سرگودھا (سٹی 55)،حافظ آباد 43،اوکاڑہ 37، منڈی بہاؤالدین33،قصور32، ساہیوال 19، منگلہ 07، مری 05، نارووال 03، ڈی جی خان 02، جھنگ01، سندھ: کراچی ( سرجانی ٹاون 58، نارتھ کراچی 51، اورنگی ٹاؤن37، ناظم آباد 32، مسرور بیس 17، کیماڑی 15، سعدی ٹاؤن 13، میٹ کمپلیکس 08، گلشنِ حدید،قائد آباد 04، جناح ٹرمینل 03،ایم ۔او۔ایس ، فیصل بیس 02)، جیکب آباد 12، سکرنڈ 06، حیدر آباد 05، چھور، لاڑکانہ 04، ٹھٹھہ03 ،شہید بینظیر آباد، ٹنڈو جام 01، خیبر پختونخوا:بالاکوٹ 16، مالم جبہ ،پٹن 04، بنوں، ہری چند 02، بلوچستان : بارکھان 11، کوہلو ، لسبیلہ03، کشمیر: راولاکوٹ 05 اور ڈھلی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چھور، سبی 40، چلاس، نوکنڈی ، میر پور خاص، شہید بینظیر آباد، سکرنڈ اور ٹنڈو جام میں39 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close