11 ستمبر تک تیز بارش کی پیشنگوئی، ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) محکمۂ موسمیات کے ماہرین نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 11 ستمبر تک تیز بارش کی پیشگوئی کر دیہے جس پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ہنگامی الرٹ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے نے کراچی سمیت سندھ بھر میں 7 سے 11 ستمبر تک تیز بارش کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، شہید بے نظیر آباد، دادو اور تھرپارکر میں گرج چمک کے

ساتھ بارش ہوگی۔پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ ہنگامی الرٹ کے مطابق سندھ کے دیگر شہروں میں بھی تیز بارش متوقع ہے جن میں سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ اور دیگر شہر شامل ہیں۔ تمام ضلعی ایڈمنسٹریٹرز کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی تاکید کردی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close