مزید بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان شہریوں کو خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی)گرمی سے تنگ عوام کیلئے اچھی خبر، محکمہ موسمیات کی ، لاہور ، راولپنڈی، گجرانوالہ اور سیالکوٹ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب میں آج سے جمعہ تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، راولپنڈی، جہلم، چکوال ، اٹک ، گجرانوالہ اور سیالکوٹ میں ہفتے تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) نے بارشوں کے پیش نظر تمام محکموں کو الرٹ جاری کردیئے ہیں۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے پی نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیاجس میں ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایات کی گئی ہیں، ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہاکہ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔بتایا گیا ہے کہ رواں برس سندھ میں مون سون سیزن کے دوران توقع سے 70 فیصد کم بارشیں ہوئیں ہیں، تاہم ستمبر کے پہلے 2 ہفتوں کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں اچھی بارشیں متوقع ہیں۔دوسری جانب ملک میں حالیہ مون سون بارشوں کی وجہ سے آبی ذخائر کی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے۔ ارسا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار میں تیزی کی وجہ سے دریاوں میں پانی کے بہاو میں بہتری آئی، اسی وجہ سے ملک کا سب سے بڑا ڈیم تربیلا پانی سے مکمل طور پر بھر چکا ہے۔بارشوں میں اضافے اور آبی ذخائر کی صورتحال بہتر ہونے کو ملکی زراعت کیلئے اچھی خبر قرار دیا جا رہا ہے۔ ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم کا آبی ذخیرہ 1550فٹ کی انتہائی حد تک پہنچ گیا ، تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی حد 1550فٹ تک ہے ، بارشوں اور پہاڑوں پر برف پگھلنے سے ڈیم میں پانی کی آمد بڑھی۔ارسال کے مطابق وافر پانی کی دستیابی سے کاشتکاری اور فصلوں کو فروغ ملے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close