گرج چمک کے طوفان اور شدید بارشیں، موسمی اتنباہ جاری کر دیا گیا

حیدرآباد(پی این آئی)حیدرآباد اور جامشورو کیلئے موسمی انتباہ! جنوب مغرب کی سمت میں بڑھتے ہوئے گرج چمک کے طوفان مزید طاقتور ہو گئے ہیں جبکہ سیٹلائٹ پر نارنگی رنگ میں سوپر سیل بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ لہٰذا حیدرآباد شہر اور گردونواح اور جامشورو کے مختلف علاقوں میں کچھ دیر میں انتہائی شدید بارش کا امکان ہے جس سے سڑکیں زیرِ آب آ سکتی ہیں۔

حیدرآباد ، سندھ کے شمال مشرق میں طوفان موجود ہیں ، جو ممکنہ طور پر طاقتور سے شدید طوفان اوربارش اور اگلے گھنٹوں میں 70-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ جامشورو کا ملحقہ ضلع اس دوران گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close