پورا ہفتہ بارشیں ہی بارشیں، پوسٹ مون سون بارشوں کے سلسلے نے علاقوں کو جل تھل کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)اگلے 7 دنوں کیلئے پاکستان بھر کی پیشگوئی ۔شمال میں پوسٹ مون سون کی گرج چمک کیساتھ تیز بارش متوقع ہے۔بعض مقامات پر ہفتے بھر میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان، ملک بھر میں بارشیں متوقع ہیں۔ پنجاب، خیبر پختونخواہ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں بارشوں کا امکان ہے۔

خلیج بنگال میں ہوا کا ایک کم دباؤ تشکیل پا سکتا ہے جو کہ وسطی بھارت پر موجود ہوگا۔ اسکے سبب بڑے پیمانے پر نمی والی ہوائیں بالائی پاکستان میں داخل ہونگی جو کہ 6 سے 9 ستمبر کے درمیان تیز سے انتہائی تیز بارشوں کا سبب بیں گی۔ اس ہی طرح 10 سے 13 ستمبر کے درمیان راجھستان پر ایک اور ہوا کا کم دباؤ تشکیل پائے گا جس کے سبب پشاور اور گلگت بلتستان سمیت شمال میں دوبارہ تیز سے انتہائی شدید بارشیں متوقع ہیں۔ پنجاب اور آزاد کشمیر: 6 سے 13 ستمبر کے درمیان کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ کچھ مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔ گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، میرپور، مظفرآباد اور سرگودھا ڈویژن میں گرج چمک کے طوفان 4 سے 6 مرتبہ رواں ہفتے متاثر کر سکتے ہیں۔ فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان اور بہاولپور کے علاقوں میں بھی چند مقامات پر یا کہیں کہیں گرج چمک کے طوفان 3 سے 5 مرتبہ متاثر کر سکتے ہیں۔ گرج چمک اور طوفانی بارش کے دوران گھروں کے اندر رہیں کیونکہ آسمانی بجلی گرنے اور سیلاب کی صورت میں جان بھی جا سکتی ہے! اس دوران سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ کے اضلاع میں باالخصوص انتہائی شدید بارش کے امکانات ہیں، جہاں ای سی ایم ماڈل کے مطابق رواں ہفتے بعض مقامات پر 100 ملی میٹر سے زائد بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال رونما ہونے کا اندیشہ بھی ہے۔7 سے 12 ستمبر کے درمیان پورے خیبر پختونخواہ میں کم از کم 3 سے 5 گرج چمک کے طوفان کے سلسلے متاثر کر سکتے ہیں، جس میں سب سے زیادہ تیز بارش کے امکانات ڈی آئی خان سمیت صوبہ پنجاب سے ملحقہ دریاۓ سندھ کے علاقے، اور مردان، صوابی اور ہریپور کے اضلاع شامل ہیں۔ گرج چمک کے طوفان کے ہمراہ 65 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی گرد آلود ہوائیں بھی صوبے کے میدانی علاقوں میں چل سکتی ہیں۔ اس دوران وادیِ سوات میں بھی تیز بارش متوقع ہے۔ 10 سے 12 ستمبر کے درمیان پاکستان کے شمالی علاقوں بشمول مالاکنڈ، وادیِ کاغان، مالم جبّہ اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں نسبتاً تیز بارش کی توقع ہے۔ لہٰذا اس دوران ان علاقوں میں سفر سے گریز کریں کیونکہ بارے پیمانے پر تیز بارش کے سبب مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور مٹی کے تودے گرنے کا خدشہ ہے۔ژوب، سبی، ڈیرہ بگٹی، نصیرآباد، نصیرآباد، بارکھان، کوہلو اور ملحقہ اضلاع میں بھی چند مقامات پر یا کہیں کہیں گرج چمک کے طوفان متاثر کر سکتے ہیں، جبکہ صوبے کے انتہائی شمال مشرقی مقامات پر نسبتاً طاقتور گرج چمک کے طوفان بننے کی توقع ہے۔ اسکے علاوہ کوئٹہ سمیت صوبے کے زیادہ تر علاقوں میں رواں ہفتے موسم صاف رہیگا اور ہوائیں چلیں گی۔ تربت سمیت صوبے کے جنوب مغربی علاقوں میں درجہ حرارت میں رواں ہفتے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافے کا امکان ہے۔صوبے میں موجودہ مون سون سپیل اب ختم ہو چکا ہے۔ تاہم راجھستان پر موجود ہوا کے کم دباؤ کے سبب صوبے کے مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ چنانچہ نگرپارکر، چھاچھرو، مٹّھی، بدین، عمرکوٹ اور میرپورخاص کے علاقوں میں 30 سے 50 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔ اس دوران ٹھٹّھہ، کراچی اور حیدرآباد میں بھی چند ایک مقامات پر بارش ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close