خیبرپختونخوا میں بارشیں! محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

پشاور(پی این آئی)خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں منگل کی شام(کل) سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی شام سے کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور، کوہاٹ اور وزیرستان

میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے،پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) خیبر پختون خوا نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں تیز بارشوں کے پیش نظر پیشگی اقدامات کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے جمعے تک دیر، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں وقفے وقفے سے تیز بارش ہو سکتی ہے، بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، بعض علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ ہفتہ کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close