کراچی(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے 9ستمبر سے کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سپیل شروع ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سپیل میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کے نئے سپیل کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا مون سون کا نیا سپیل 9ستمبر کومتوقع ہے،اس سپیل میں ہلکی سےدرمیانےدرجےکی بارشیں ہوسکتی
ہیں۔ڈائریکٹرمیٹ سردارسرفرازکاکہناتھاکہ سپیل کا دورانیہ 2روز 9 اور10ستمبر تک رہےگا اور آئندہ چند روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا ،اس دوران کراچی کا درجہ حرارت 34سے 36ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا ایک اور کم دباؤ بن رہا ہے، بارش کا سسٹم سینٹرل انڈیا اور بھارتی راجستھان سے سندھ کا رخ کرے گا، ہوا کا کم دباؤ 7 اور 8 ستمبرکو سندھ میں داخل ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں