اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔تاہم شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور اسے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم شام /رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ گلگت بلتستان
میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ کا امکان۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تا ہم نارووال ، سیالکوٹ،گوجرانوالہ ،لاہور، گجرات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم سب سے زیادہ(بارش) کراچی :(گلشن حدید 15 ، مسروربیس 02 )، پنجاب: نارووال 09،بلوچستان: لورالائی میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو 44 ،موہنجودڑو،سبی اوردالبندین میں42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں