آج طوفانی بار ش کا امکان، کون سے شہر کے بارے میں محکمہ موسمیات نے بتا دیا؟

کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دن میں گرمی ہوگی تاہم دوپہر میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج گرمی بدستوررہے گی تاہم دوپہر میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ 4 ستمبرسے موسم معمول پر آجائے گا۔ گزشتہ سال کی نسبت اس دفعہ بارشیں کم ہوئی ہیں۔ اس دفعہ اگست میں 65 فیصد بارشیں کم ہوئیں تاہم ستمبر کے وسط تک بارش کے دو سپیل آنے کا بھی امکان ہے۔واضح رہے کہ کل بھی شہرکے متعدد علاقوں میں بارش ہوئی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close