جمعرات کے دن کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے تفصیلی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز سندھ اورمشرقی بلوچستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران زیریں سندھ اور مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔کشمیرمیں موسم خشک رہے گا۔گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم کرم اور وزیر ستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ تھر پارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، حیدر آباد، بدین، ٹھٹہ، کراچی، جامشورو، دادو، لاڑکانہ، سکھراورجیکب آبادمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بدین، ٹھٹہ، جامشورو، کراچی،دادو اور حیدر آباد میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تا ہم ڈی جی خان، راجن پور،بہاولپور، رحیم یار خان اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود رہے گا ۔ تاہم کوہلو، بارکھان، سبی، لارالائی، موسی خیل، ژوب ، زیارت، کو ئٹہ، پشین، مستونگ، نصیر آباد، قلات، خضدار، لسبیلا ، آواران اورزیارت میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران خضدار، لسبیلا اور آواران میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم زیریں سندھ ، وسطی بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، ساہیوال اور لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: بدین 37 ، ڈپلو 31 ، کلوئی ، حیدرآباد 10 ، ڈہلی 09 ،مٹھی08، نگر پارکر 07 ، اسلامکوٹ ، ٹنڈو جام 04 ، ٹھٹھہ 02 ، پنجاب: لاہور (مغلپورہ 36 ، اپر مال 36 ، جوہر ٹاؤن 34 ، واسا آفس 29 ، جیل روڈ 24 ، اقبال ٹاؤن 21 ، نشتر ٹاؤن 12 ، شاہی قلعہ 11 ، سمن آباد 09 ، تاج پورہ 07 ، ائرپورٹ 02) ، ساہیوال 05 ، بلوچستان: کوہلو 35 ، خضدار 12 ، سبی ، لسبیلہ 01 ، خیبر پختونخوا: کالام 06 ، دروش 03 ، گلگت بلتستان: بونجی ، بگروٹ 11 ، گلگت 07 ، ہنزہ 06 ، استور ، گوپس 05 ، بابوسر 02 اور چلاس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت،چھور، لسبیلہ،نوکنڈی ،کراچی41، شہید بینظیرآباد ،بھکراورسبی میں40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close