آئندہ 36 سے 48 گھنٹوں میں کہاں کہاں بارشیں ہونے والی ہیں؟ گرم علاقوں کے شہریوں کو بھی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)موسمیاتی ماہرین کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ فی الوقت گجرات تک ٹھیک سے رسائی حاصل نہیں کر پایا اور کل آج تک ہونے والی جنوبی مشرقی سندھ میں بارشیں اپنے نشیب ٹرف کی مدد سے دے رہا ہے اور ہمیں امید ہے کے یہ سلسلہ آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران بھارتی گجرات سے پاکستان کے انتہائی جنوبی ساحلی علاقوں تک مزید شدت کے ساتھ رسائی حاصل کر سکتا ہے اور صوبہ سندھ کے مشرقی جنوبی اندرونی اور کچھ وسطی علاقوں کے لیے زبردست بارشوں کا باعث بن سکتا ہے ۔ شمالی سندھ والے لوگ بھی مایوس نہ ہوں ان کے لیے آنے والے دو دنوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں