آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں کا موسم کیسارہے گا، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)پیر کے روز ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا ۔تاہم کشمیر ،خیبر پختو نخوا ،اسلام آباد ، پنجاب ،گلگت بلتستان اور شما ل مشرقی بلوچستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز کشمیر ، خیبر پختو نخوا ،اسلام آباد ، پنجاب ،گلگت بلتستان، شما ل مشرقی بلوچستان ، جنوب مشرقی سندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی و وسطی پنجاب ، اسلام آباد،بلوچستان،کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور بگروٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ پنجاب: راولپنڈی (چکلالہ 100 ، شمس آباد 30)،اسلام آباد ( بوکرہ 54، گولڑہ 19 ،زیروپوائنٹ16، سید پور 15 )، گوجرانوالہ 25، مری 05،ساہیوال، منڈی بہاؤالدین 04،جہلم،نارووال، گجرات ، منگلہ ،سیالکوٹ01، بلوچستان: کوہلو 30، بارکھان06، کشمیر: کوٹلی 01، خیبر پختونخوا: مالم جبہ 04،پاراچنار 02، گلگت بلتستان: بگروٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 44، بہاولنگر42 اور نور پور تھل میں 41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں