کیٹگری 4 شدت کا انتہائی شدید طوفان ساحل سے ٹکرا گیا

لوزیانا (پی این آئی) امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کیٹگری 4 شدت کا انتہائی شدید طوفان آئیڈا امریکی ریاست لوزیانا کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے۔ جس کے بعد وہاں تیز بارش کے ساتھ ساتھ150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ہزاروں افراد سیلاب سے متاثرہ علاقہ چھوڑ کر جاچکے ہیں تاہم علاقے میں رہ جانے والے افراد کو طوفان کے گزر جانے تک بلندی والے مقام پر رہنے اور احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس وقت امریکی ریاست میں 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔لوزیانا کے گورنر نے لوگوں سے گھروں میں رہنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں