اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز کشمیر، خیبر پختو نخوا،اسلام آباد ، پنجاب ،گلگت بلتستان اورشما ل مشرقی بلوچستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کی بھی توقع ۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا ۔اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش جبکہ چندمقامات پر موسلادھاربارش کا امکان۔گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔سوات، دیر چترال ، شانگلہ ،مالاکنڈ، بونیر،کوہستان ، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، مردان ، نوشہرہ، چارسدہ، پشاور،کرم ،کوہاٹ ، کرک ، بنوں ، ڈی آئی خان ، ٹانک اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔ تاہم کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ خطہ ٔپوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ ،حا فظ آباد، منڈی بہاؤالدین ، گجرات ، گوجرانوالہ ، لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد، میانوالی، خوشاب ، سرگودھا ، ساہیوال، ڈی جی خان، لیہ ، بھکر، ملتان ، خانیوال اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بالائی و وسطی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم خضدار، لسبیلہ ، ژوب، بارکھان ، موسی ٰخیل ، کوہلو، لورالائی، زیارت اور گرد ونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی و وسطی پنجاب ، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔پنجاب: راولپنڈی (چکلالہ 111، شمس آباد 39)،اسلام آباد ( بوکرہ 55،زیروپوائنٹ43 ، گولڑہ 26 ، سید پور 21 )، گوجرانوالہ 25، لاہور (ائیر پورٹ 14)، مری 05،ساہیوال، منڈی بہاؤالدین 04،نارووال، گجرات ، منگلہ 01، خیبر پختونخوا:دیر (لوئر 14 ، اپر 01)،پٹن 12،پاراچنار 07،مالم جبہ 04، گلگت بلتستان:استور 12،بونجی ،ا سکردو ، بگروٹ 07،چلاس 01 اور کشمیر: کوٹلی میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ر یکار ڈ کیےگئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:سبی 44، بہاولنگر42 اور نور پور تھل میں41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں