اگلے تین سے چار روز مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)اگلے تین سے چار روز مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی..اگلے چند روز تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے مغربی ہواؤں اور مون سون کے ملاپ سے بارشیں متوقع ہیں۔جس سے درجہ حرارت میں واضح کمی کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کے ممکنہ آخری سلسلوں میں سے ایک سلسلہ جمعہ کی رات سے ملک میں داخل ہوچکا ہے۔ جس کے زیر اثر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ معتدل سے تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔اگلے تین سے چار روز کے دوران مزید بارشوں کے امکانات ہیں. اس دوران سندھ اور بلوچستان کے اکثر اضلاع میں مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے. تاہم بدھ سے سندھ کے چند جنوب مشرقی علاقوں اور جنوبی علاقوں میں اکا دکا مقامات پر مون سون کی بارشیں متوقع ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں